حیدرآباد۔17۔فروری(اعتماد نیوز)بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج
کہا کہ وہ بنیادی طور پر تلنگانہ کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکا
مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ سیما آندھرا کے عوام کو جذبات کو نظر انداز
کرتے
ہیں۔ بلکہ وہ جب تک سیما آندھرا کے عوام کو مطمئن نہ کریں اس وقت تک ریاست
کی تقسیم نہیں کی جانے کا دعوی کرتے ہیں۔آج انہوں نے اس مسئلہ پر مرکزی
وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے اور جئے رام رمیش کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ بات
بتایا۔